کراچی:گاڑیوں میں آکسیجن سلینڈر کی تنصیب کا انکشاف

کراچی : گجرات کے حادثے کے بعد کراچی میں بھی پبلک بسوں میں سی این جی کے لئے آکسیجن سلینڈرز کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے، جس سے کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔کراچی میں بھی بیشتر بس مالکان نے کم قیمت کے باعث بسوں میں سی این جی سلنڈر کی جگہ اکسیجن سلینڈر لگا رکھے ہیں، بسوں میں آکسیجن سلنڈر کی تنصیب کی اہم وجہ اوگرا کا معیاری سلینڈر مہنگا ہونا ہے، جبکہ غیرمعیاری اکسیجن سلینڈر شیرشاہ مارکیٹ سے آٹھ سے دس ہزار روپے میں مل جاتا ہے، جو کسی بھی صورت سی این جی کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ سلنڈر کسی بھی وقت پھٹ کر موت کی وادی میں پہنچا سکتا ہے۔کراچی میں بھی گجرات کی طرح بسوں کے گیس سلنڈر میزائل کا کام کر سکتے ہیں، اس وقت کراچی کی سڑکوں پر اکسیجن سلنڈر کی شکل میں درجنوں بسوں میں چلتے پھرتے بم گھوم رہے ہیں، پولیس نے کئی بس مالکان کے خلاف کارروائی بھی کی لیکن موت کے سوداگر موت بیچنے میں مصروف ہیں، شہریوں نے سی این جی اسٹیشنز اور بس مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیرمعیاری آکسیجن سلنڈر کا استعمال نہ کریں اور پولیس ان تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے جو بسوں میں اکسجن سلینڈرز لگانے میں ملوث ہیں۔

تبصرے بند ہیں.