Latest National, International, Sports & Business News

حکومتی پالیسیوں کی بدولت معاشی صورتحال بہتر ہوئی: وزیراعظ

پاکستان اور جرمن کمپنیوں کے درمیان بجلی کے دو معاہدوں پر دستخط۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھیں گے۔ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معاشی صورتحال بہتر ہوئی۔

برلن: () وزیراعظم نواز شریف نے پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مرکز ہے شاہراہوں اور ریل کےذریعے تجارت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا بیرون ملک سے محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ ہم اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھیں گے اور نجی شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا نجکاری عمل میں بین الااقوامی طریقوں سے شفافیت برقرار رکھیں گے۔ 1959میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوا آج دنیا میں جرمنی تجارت میں پاکستان کا چوتھا بڑا شراکت دار ہے اور پاک جرمن بزنس فورم کو چیمبر آف کامرس میں بدلنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان ہر شعبےمیں ترقی کیلئےاقوام عالم کےساتھ آگےبڑھناچاہتا ہے، ہمارے پاس ضروری بنیادی ڈھانچہ اور انسانی وسائل دستیاب ہیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی، مالی خسارہ 5.2فیصدکی سطح پر آ گیا، ٹیکس محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ مجھے یقین ہے نجی شعبے کی شراکت داری سے معیشت بہتر ہو گی کیونکہ ہم علاقائی ترقی کے خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں ۔ گڈانی میں کوئلے سےبجلی پیداکرنے کے10منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، پاکستان کو خطے میں تجارت اور توانائی کا گیٹ وے بنانا چاہتے ہیں۔ بجلی چوری پر قابو پانے اور موجو نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ پانی، کوئلے اور سورج سے بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم اور داسو منصوبے سے تقریباً 9 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.