فرانس کا مڈل کلاس طبقہ غریب سے غریب تر ہونے لگا: رپورٹ

یورپی مالیاتی بحران نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق فرانس کا مڈل کلاس طبقہ غریب سے غریب تر ہونے لگا۔

پیرس: () فرانسیسی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یورپی مالیاتی بحران کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق فرانس میں بیروزگاری کی شرح انتہائی خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی ہے جبکہ مڈل کلاس غریب سے غریب تر ہو رہی ہے۔ فرانس کا شمار دنیا کی پانچویں بڑی معیشت میں ہوتا ہے تاہم حکومتی اعدادوشمار کے مطابق کل آبادی کا تیرہ فیصد حصہ یعنی ساڈھے آٹھ ملین افراد غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ خیراتی اداروں نے فرانسیسی حکومت کو دو دہائیوں سے جاری معاشی پالیسی بدلنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.