کابل: افغانستان کا دارالحکومت کابل دھماکوں سے گونج اٹھا،طالبان نے اقوام متحدہ کے کمپاونڈ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارتخانے کے قریب واقع اقوام متحدہ کے کمپاونڈ میں چار حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اسی دوران دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،جبکہ دو کمپاونڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے،آخری اطلاع تک سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سے پہلے کابل پولیس کے سربراہ ہمشت اللہ نے بتایا تھا کہ پہلا دھماکا خود کش تھا جو کار کے ذریعے کیا گیا،جبکہ دیگر چار دھماکے کئے گئے،،دھماکوں میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.