گوانتاناموبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ گوانتاناموبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں اور ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران ٹرائل کے بغیر قیدیوں کو یمن منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدر کے خطاب کے دوران ایک خاتوں نے حکومت کی جانب سے گوانتاناموبے کے قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا۔ اور امریکی صدر سے جیل بند کر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ گوانتاناموبے جیل کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کرنے والوں کی اکثریت خواتین کی تھی۔ جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قیدیوں کی رہائی سے متعلق تحریریں درج تھیں۔ باراک اوباما نے اپنے خطاب کے دوران قیدیوں کو یمن منتقل کرنے اور محکمہ داخلی امور کا کوآرڈینٹر مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تبصرے بند ہیں.