امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکڑ سے راہگیر ہلاک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکن سفارتخانہ کی تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کی جان لے لی ،غفلت برتنے والی خاتون ڈرائیورغائب ہو گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مصروف شاہراہ سیونتھ ایونیوپر امریکی سفارتخانہ کی گاڑی نمبرپی ای دوسوبارہ بی ایم ڈبلیوجسے مونیکا نامی خاتون غفلت سے چلا رہی تھی نے پینسٹھ سالہ راہگیرظہوراحمد کو ٹکرماردی ،زخمی پمزمیں پہنچ کردم توڑگیا ،پولیس نے گاڑی تو قبضے میں لے لی، لیکن حادثہ کی ذمہ دارمونیکا پراسرارطورپرغائب ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.