لاہور: سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں نواز شریف طیارہ سازش کیس ری اوپن کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے میں فوجی بغاوت کو صحیح ثابت کرنے کے لیے نواز شریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا،درخواست گزار نجمہ احمد نے استدعا کی ہے طیارہ سازش کیس ری اوپن کر کے سابق جنرل عزیز، لیفٹیننٹ جنرل عثمانی ،لیفٹیننٹ جنرل محمود احمد سمیت دیگر سابق اعلٰی فوجی افسران کو فریق بنایا جائے۔
تبصرے بند ہیں.