لیڈو سینما پیلس میں ہونے والی تقریب میں اطالوی اداکارہ لوئیسا رینری نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے
وینس ( ) اکہترواں وینس فلم فیسٹول رنگا رنگ تقریب کے ساتھ شروع ہو گیا ۔ تقریب وینس کے لیڈو سینما پیلیس میں منعقد کی گئی ۔ اطالوی اداکارہ لوئیسا رینری تقریب کی میزبان تھیں جنہوں نے اس برس پیش کی جانے والی فلموں کے ہدایتکاروں اور جیوری کے ارکان سے متعارف کروایا ۔ تقریب کے بعد میکسیکو کی فلم ’’برڈمین‘‘ دکھائی گئی ۔ فلم کے ہدایتکار الیجاندرو گونزالیز ہیں جبکہ اداکار مائیکل کیٹن نے ایک سابق سپر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے ۔ –
تبصرے بند ہیں.