پی سی بی کا رمضان میں کرکٹ ٹورنامنٹس کرانیکا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان المبارک میں کرکٹ کی مقبولیت کے پیش نظر ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی سی بی نے پچھلے برس رمضان المبارک میں کرکٹ ٹورنامنٹس پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کی وجہ سے مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں قومی کرکٹرز شریک نہیں ہو سکے تھے۔ رواں سال پی سی بی نے رمضان میں خود ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قومی کرکٹرز کی شرکت کو یقینی بنا کر ایونٹس کو چار چاند لگائے جائیں اور انہیں مالی نقصان سے بھی بچایا جا سکے۔
تبصرے بند ہیں.