لاہور :گرلزآرچری چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی کے نام

لاہور: لاہور میں ہونے والی پہلی گرلز انٹر یونیورسٹیز آرچری چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی، چیمپیئن شپ کے انعقاد سے طالبات میں تیراندازی کا شوق فروغ پائے گا۔ یونیورسٹی آف لاہور میں طالبات کے درمیان تیراندازی چیمپیئن شپ کا پہلی بار انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے صرف تین یونیورسٹیز نے حصہ لیا۔ خیبر پختونخواہ کی ولی خان یونیورسٹی کی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ تیراندازی کے مقابلوں میں شرکت کے لئے زیادہ پریکٹس نہیں کر سکیں لیکن کھیل میں ان کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔کہنے کو تو یہ قومی چیمپیئن شپ تھی مگر اس کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، بین الاقوامی سطح پر فاصلہ ساٹھ میٹر ہوتا ہے لیکن یہاں صرف ساٹھ فٹ رکھا گیا۔پنجاب یونیورسٹی نے تین سو اکیس پوائنٹس کے ساتھ آرچری چیمپیئن شپ اپنے نام کی جبکہ اسی یونیورسٹی کی طالبہ نوشین قیصر تیر اندازی کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

تبصرے بند ہیں.