دورہ برطانیہ :قومی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

ڈبلن: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کے دوسرے مرحلے میں آئرلینڈ پہنچ گئی۔ ڈبلن میں آئرلینڈ کیخلاف دوون ڈے میچزکھیلے گی۔گرین شرٹس نے چیمپئینزٹرافی کی تیاری کیلئے آئرلینڈ میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ قومی ٹیم گزشتہ روزاسکاٹ لینڈ سے ڈبلن پہنچی۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں کامیابی کی بدولت سیریزایک صفرسے جیت لی تھی۔ ڈبلن میں بھی پاکستان ٹیم کا استقبال سردموسم نے کیا۔ پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان ون ڈے میچزتئیس اورچھبیس مئی کوڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔ میزبان ٹیم کوون ڈے میں پاکستان کیخلاف واحد کامیابی دوہزارسات ورلڈ کپ میں ملی تھی۔ گرین شرٹس دوہزارگیارہ کی سیریزمیں دوصفرسے فتح کا تسلسل برقراررکھتے ہوئے ایک بارپھرکلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے۔ ڈبلن اوراس کے گردونواح میں رہنے والے پاکستانی اورایشیائی شائقین ان میچزمیں گہری دلچسپی لیرہے ہیں اورٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.