توہین عدالت کیس: پرویز اشرف نے غیر مشروط معافی مانگ لی
اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی،رینٹل پاور کرپشن کیس کی تفتیش کیلئے کمیشن بنائے جانے سے متعلق خط واپس لینے کی بھی استدعا کی گئی ہے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے براہ راست چیف جسٹس کے نام خط میں لکھا تھا کہ ارسلان افتخار کیس کی طرح رینٹل پاور منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات بھی کمیشن سے کرائی جائیں،خط لکھے جانے پر عدالت نے سابق وزیر اعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا،تاہم آج سابق وزیراعظم نے اپنے وکیل وسیم سجاد کے ذریعے عدالت سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے اور خط واپس لینے کی بھی استدعا کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.