بلوچستان: ڈیرہ الہ یار کے قریب تخریب کاروں نےگیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی، جس سے کراچی کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔
تخریب کاروں نے سوئی سے کراچی جانیوالی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے نیتجے میں دھماکے سے گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق پائپ لائن تباہ ہونے سے کراچی کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جبکہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لئے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور جلد از جلد پائپ لائن کی مرمت کا مکمل کرلیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.