لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،شدید گرمی کے موسم میں اٹھارہ سے اکیس گھنٹوں کی بجلی بندش نے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج کر دی ہیں۔صوبائی دارلحکومت لاہور ان دنوں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے،شہر کے زیادہ تر علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی بندش کا سامنا ہے،بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے جبکہ بعض علاقوں میں پر آدھے گھنٹے بعد تین سے چار گھنٹے کی بجلی بندش نے شہریوں کے معمولات زندگی مفلوج کر دئیے ہیں۔سیالکوٹ،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،فیصل آباد اور گجرات میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں ہر پندرہ منٹ بعد کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں۔بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔وزیر آباد،ملتان،ساہیوال،خانیوال، اوکاڑہ،چینوٹ، قصور،سرگودھا، مظفر گڑ ھ، بھکر،جھنگ،رحیم یار خان،صادق آباد،حافظ آباد سمیت صوبے کے تمام شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم کر دیئے ہیں۔دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے اکیس گھنٹے کی بجلی بندش نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔
تبصرے بند ہیں.