عمران خان سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری

لاہور: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے مخلتف سیاسی رہنماؤں اور دیگر شخصیات کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے خیبرپختونخواہ سے منتخب اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کی۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شوکت خانم ہسپتال میں اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور،پی سی بی کے چئیرمین ذکاء اشرف،جاوید میانداد،انتخاب عالم اور جاپانی سفیر نے ملاقات کی اور ان کی عیادت کرتے ہوئے کامیابی پر مبارکباد دی۔چئیرمین تحریک انصاف سے خیبر پختونخواہ کے نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی تفصیلی ملاقات کی اور خیبرپختونخواہ میں حکومت سازی کے حوالے سے ہدایات لیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،اور ان کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔

تبصرے بند ہیں.