بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی پربت سنگھ کی مبینہ خودکشی
گجرات: بھارتی صوبہ گجرات کی جیل میں ایک پاکستانی قیدی پربت سنگھ کی مبینہ خود کشی،قیدی نے ڈیڑھ سال پہلے غلطی سے سرحد پار کی تھی۔پربت سنگھ ولد امر سنگھ کا تعلق گاوٴں کرال مٹھی تھرپارکر سے ہے،بتایا جاتا ہے کہ اس کی ذہنی حالت درست نہیں تھی اور اس نے ڈیڑھ سال پہلے غلطی سے سرحد عبور کی تھی،پربت سنگھ کی میت کے بارے میں بھارت نے پاکستان سے رابطہ کیا ہے ۔ جبکہ پربت سنگھ کی ایک ممانی مسز خیمی بین نے بھی میت لینے کی درخواست دی ہوئی ہے،پربت سنگھ کی میت واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ نے اس کے لواحقین سے رابطہ کر لیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.