Latest National, International, Sports & Business News

طالبان اور حکومتی کمیٹیوں‌ کے درمیان آج ہونے والا اجلاس موخر,اب کل ہوگا

اسلام آباد()طالبان اور حکومتی کمیٹیوں‌ کے درمیان آج ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے,اجلاس اب کل ہوگا.

پروفیسر ابراہیم کے مطابق حکومتی کمیٹی کی جانب سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کے مطالبے پر کوئی جواب نہیں‌ آیا .انھوں‌ نے کہا کہ اب تک ہونے والے مذاکراتی عمل سے مطمئن ہیں.کل ہونے والی طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات میں طالبان کمیٹی نے طالبان سے ملنے والی تفصیلات سرکاری کمیٹی کے سامنے رکھ دی تھیں جس پر حکومتی کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مذاکراتی عمل میں اچھی پیش رفت قرار دیا ہے۔طالبان اور حکومتی کمیٹی کی کل ہونے والی ملاقات میں طالبان سے ملنے والی تفصیلات پر بات چیت کی جائے گی۔دونوں کمیٹیوں کے اراکین ملاقات میں مذاکراتی عمل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.