الجزائر: فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 103 افراد ہلاک

الجزائر میں ایک فوجی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ: ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ صوبے ام البغی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ ام البغی اور قسطنطین کے درمیان پرواز پر تھا جب اس کا کنٹرول ٹاور سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔ اس علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں۔ جائے حادثہ دارالحکومت الجزیرہ سے 380 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فوجی اور ان کے خاندانوں کے افراد بتائے جاتے ہیں، تاہم فوج نے ابھی تک اس حادثے کی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے بند ہیں.