Latest National, International, Sports & Business News

اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ، درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کر نے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

لاہور:() ایڈیشنل سیشن جج صفدر بھٹی نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار منیر امجد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے اپنی فحش وڈیو بنائی اور خود ہی منظر عام پر لائے جو اسلام کے منافی ہے۔ درخواست گذار کے مطابق اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی سنجیدہ جواب بھی نہیں دیا لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او مزنگ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.