Latest National, International, Sports & Business News

فیشن ایکسپو کے موقعے پر رنگا رنگ فیشن شو کا اہتمام

فیشن ایکسپو کے موقعے پر ایک رنگا رنگ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا جس میں حسینائیں اپنی بھرپور تیاری اور سج دھج سے دیکھنے والوں کو فیشن کے نئے انداز کا پتہ دیتی رہیں۔

کراچی:) فیشن شو میں ماڈلز حسینائوں نے فینسی کلیکشن زیب تن کر رکھی تھی۔ واک میں ماڈلز لڑکے بھی شریک ہوئے اور یہ بتا دیا کہ فیشن کے میدان میں وہ بھی کسی سے کم نہیں۔ شو سٹاپر کے طور پر کرکٹر محمد آصف بھی ریمپ پر آئے اور شائیقین سے مخاطب ہو کر اپنی نئی فلم” انڈیا میں لاہور ” کے حوالے سے بھی بتا دیا کہ وہ جلد فلم مکمل کر لیں گے۔ فیشن ایکسپو دو روز اپنی رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر تو ہوگئی تاہم شائیقین کو تفریح کے خوبصورت لمحات بھی میسر آگئے۔

تبصرے بند ہیں.