لاہور: بھارتی جاسوس سربجیت کا وکیل اغواء کے بعد رہا

لاہور: بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کو نامعلوم افراد اغوا کرنے کے بعد رہا کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کو آج صبح نامعلوم افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ پولیس نے ان کی بازیابی کے لئے بھاگ دوڑ شروع کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ جس کے چند گھنٹوں بعد اغوا کار اویس شیخ کو خود ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اویس شیخ کو اغوا کار شیخوپورہ بائی پاس پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اویس شیخ سے تفتیش کی جائے گی کہ اغوا کاروں نے انہیں کہاں سے اغوا کیا تھا اور وہ ان سے کیا مطالبہ کر رہے تھے۔ اویس شیخ سزائے موت کی سزا کاٹنے والے قیدی بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل تھے۔ سربجیت سنگھ کو جیل میں ان کے ساتھی قیدیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.