فنگشنل لیگ کی کال پر اندرون سندھ میں شٹرڈاؤن ہڑتال

حیدرآباد: سندھ میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی کال پر مختلف شہروں میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی گئی ہے۔ فنکشنل لیگ کی کال پر سکھر، خیرپور، شکارپور، نواب شاہ، سانگھڑ، لاڑکانہ، جامشورو سمیت دیگر شہروں میں کاروبار بند ہے۔ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی انتہائی کم ہے۔ شہریوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خیرپور کے علاقے کمب میں دکانیں بند کرانے پر دو سیاسی گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے ایک ویگن کو بھی نذرآتش کردیا۔ شہدادکوٹ میں مشتعل افراد نے کوٹوموٹو چوک پر ٹائر نذرآتش کرکے ٹریفک جام کردیا، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جامشورو میں نامعلوم افراد نے سپرہائی وے پر سندھ یونیورسٹی کی بسوں کو روک لیا اور طالب علموں کو گھر بھیجنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور مسلح افراد میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس نے اضافی نفری طلب کرکے پانچ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا

تبصرے بند ہیں.