سندھ حکومت کی 19 مئی کو دوبارہ پولنگ کرانے سے معذرت

کراچی: سندھ کی نگران حکومت نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے دو سو پچاس کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر انیس مئی کو دوبارہ پولنگ کرانے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر این اے دو سو پچاس میں انیس مئی کو انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔ حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر معاملہ حل کرے اور اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے دو سو پچاس کے تینتالیس پولنگ اسٹیشنز پر انیس مئی کو انتخابات کرانے کا علان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.