کراچی، حیدرآباد:گیارہویں، بارہویں جماعت کے امتحانات شروع

کراچی: کراچی میں اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے، بارہ انتہائی حساس امتحانی مراکز پر رینجرز کو تعینات کر دیا گیا۔حیدرآباد میں بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ کراچی میں آج سے اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کامرس اور ہوم اکنامکس کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ انٹربورڈ نے مجموعی طور پر چورانوے امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جن میں اکیس حساس اور بارہ انتہائی حساس امتحانی مراکز پر امتحانات رینجرز کی موجودگی میں ہورہے ہیں۔دوسری طرف حیدرآباد میں بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ نے بتایا کہ بورڈ کے تحت نو اضلاع میں ایک سو بیس امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں آٹھ لاکھ سات ہزار پانچ سو بہتر طلباء و طالبات شریک ہوں گے، بائیس امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.