آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو جائے گا: خواجہ آصف

انی اور بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے عوام سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو جائے گا۔

اسلام آباد: () وزارت پانی و بجلی سے جاری ہونے والے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نہروں اور گیس کی بندش سے بجلی کی پیداوار کم ہو جائے گی۔ انہوں نے عوام سے پیشگی معذرت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو جائے گا لہذا لوڈ شیڈنگ کے دنوں میں بجلی کی بچت یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا ہے صنعتوں کو چلانے کے لئے پاور پلانٹس کی گیس صنعتی شعبے کو دی جا رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کوشش کی ہوگی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم ہو۔

تبصرے بند ہیں.