رواں مالی سال میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 12.5 فیصد کمی

غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات پوری نہ ہو سکی۔ رواں مالی سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں ساڑھے بارہ فیصد کمی ہوئی۔

کراچی: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم انتالیس کروڑ نواسی لاکھ ڈالر رہا۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں غیرملکی سرمایہ کاری پینتالیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر پر موجود تھی۔ ملکی اسٹاک مارکیٹوں سے اس دوران سرمائے کا انخلاء ہوا صرف نومبر میں ہی سات کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر کا سرمایہ بیرون ملک گیا۔

تبصرے بند ہیں.