Latest National, International, Sports & Business News

صوابی میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 4 حملہ آور ہلاک

پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ صوابی کے پولیس تھانہ ترنولی کی چیک پوسٹ ناٹیان پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 حملہ آور مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ ڈی پی او صوابی کے مطابق حملہ آورں کی تعداد 12 تھی، ہلاک ہونے والے ہشت گردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، 4 کلاشنکوف، گولیوں سے بھرے کئی میگزین اور 35 کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے لاشوں کو شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ان کی شناخت کے لئے دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.