ڈیرہ مراد جمالی: مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف شٹرڈاوٴن ہڑتال

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور سانحہ چھتر کے خلاف ضلع بھر میں شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں ہڑتال کی کال پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر صادق عمرانی اور آزاد امیدوار سید خادم حسین شاہ نے دی۔ اس موقع پر ضلع بھر میں کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔ ہڑتال کے موقع پر صادق عمرانی اور خادم حسین کے حامیوں نے الگ الگ ریلیاں نکالیں اور دھرنے دیئے۔ صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ حلقہ پی بی اٹھائیس کے اکتالیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں جبکہ خادم حسین شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے روز چھتر میں ہمارے پولنگ ایجنٹوں اور آٹھ حامیوں کو بم دھماکے اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ جبکہ دس افراد شدید زخمی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ضلع بھر میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.