مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع دیتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت سے قبل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیرقتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں اٹھائیس مئی تک توسیع دے دی ہے۔ ایف آئی اے کو حکم دیا گیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل چالان پیش کیا جائے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں تاخیر ہورہی ہے، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے ریمارکس دیئے کہ تاخیر میری وجہ سے نہیں ہو رہی،قانون کے مطابق کیس سن رہا ہوں آپ آئندہ سماعت سے قبل چالان پیش کریں۔بے نظیرقتل کیس میں مزید کارروائی اٹھائیس مئی کو ہوگی جبکہ اسی عدالت نے پرویزمشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت بیس مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.