Latest National, International, Sports & Business News

مالدیپ: صدارتی انتخابات ملتوی ہونے کے بعد سیاسی بحران

مالدیپ کی سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیے جانے کے بعد ملک میں شدید سیاسی بحران نے جنم لے لیا ہے۔مالدیپ میں 30 سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد 2008ء میں پہلے منتخب رہنما کے طور پرسامنے آنے والے محمد نشید ہفتے کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں برتری حاصل کرنے کے باوجود واضح اکثریت حاصل نہ کرسکے۔ محمد نشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر وحید اور ان کے حامی ملک میں انتخابات نہیں چاہتے اور خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ اگلے مرحلے میں بھی اپنے فیصلوں سے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.