کراچی میں بھی چار اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ

شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔ ریکٹر اسکیل پر شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔۔ زلزلے کا مرکز حب میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔۔۔ ایک بار پھر رات بارہ بج کر سولہ منٹ پر کراچی اور اطراف کے علاقے لرز اٹھے۔۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔۔۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے کا مرکز کراچی سے انتالیس کلو میٹر دور شمال کی جانب دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

تبصرے بند ہیں.