فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں سمندری بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ فیصل آباد روڈ پر بے قابو ٹرالر نے سڑک کنارے کھڑے تین افراد کو روند ڈالا جس سے رضوان اور عبدالخالق جاں بحق اور شہاب الدین شدید زخمی ہو گیا جسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.