Latest National, International, Sports & Business News

آصف زرداری گارڈ آف آنر کے ساتھ آج ایوان صدر سے رخصت ہوں گے

صدر آصف علی زرداری نے ملکی تاریخ کے پہلے منتخب جمہوری صدر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جو اپنی صدارتی مدت پوری کرنے کے بعد گارڈ ز آف آنر کے ساتھ با عزت طور پر رخصت ہو رہے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اٹھارہ اگست دو ہزار آٹھ کو اندرونی اور بیرونی دبائو بڑھ جانے کے بعد صدر کے عہدے سے استعفٰی دیا تو نو ستمبر دو ہزار آٹھ کوآصف علی زراداری نئے صدر منتخب ہوئے۔صدر زرداری جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں جو اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد گارڈز آف آنر کے ساٹھ باعزت طریقے سے ایوان صدر سے رخصت ہو رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.