حتمی ایجنڈا طے پا گیا،آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے لئے ” آل پارٹیز کانفر نس ” کل ہو گی ،کانفرنس کا حتمی ایجنڈہ طے پا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں قومی سلامتی کے اجلاس میں اے پی سی کا ایجنڈہ طے ہو گیا ہے۔آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شرکا کو بریفنگ دیں گے۔تمام سیاسی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔کانفر نس میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے لئے تجاویز بھی لی جائیں گی جس کے بعد اعلامیہ مشترکہ قرداد کی صورت میں آئے گا۔وزیر اعظم نواز شریف اختتامی خطاب میں اس کا اعلان کریں گے

تبصرے بند ہیں.