Latest National, International, Sports & Business News

رینجرز کی گاڑیاں : تیل ومرمت کی مدمیں ایک کروڑ17لاکھ کی خورد برد

اسلام آ باد: وزارت داخلہ نے پنجاب رینجرزکی گاڑیوںمیں تیل اورانکی مرمت کی مد میں ایک کروڑ17لاکھ روپے سے زائدرقم خوردبردکی جبکہ رینجرزکی گاڑیاں اسلام آباداور تربیلا میں تعینات تھیں اوران میں لاہور کے دوفلنگ سٹیشن سے52لاکھ روپے کاتیل ڈالوانا ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹرہیڈکوارٹرز اسلام آباد اور تربیلا میں تھری ونگ رینجرزکی گاڑیاں سال2011-2012 میں تعینات تھیں جن میں اسی عرصہ میں بالترتیب 42 ہزار 8 سو لٹر تیل بابافریدفلنگ اسٹیشن لاہور اور5 ہزار 8 سو بیاسی لٹر تیل رینجرفلنگ اسٹیشن لاہورسے ڈالواناظاہرکیاگیاجس کی مجموعی رقم باون لاکھ پچاس ہزارروپے وزارت داخلہ نے سرکاری فنڈسے اداکی اسی طرح وزارت داخلہ نے ڈیزرٹ رینجرز بہاولپور،پنجاب رینجرزاسلام آباد اورچناب رینجرزسیالکوٹ کی گاڑیوں کی مرمت کی مدمیں سال 2011-2012ء میں65لاکھ 9ہزارچھ سواکتیس روپے کی ادائیگی کرکے خوردبردکی۔یہ انکشافات آڈیٹرجنرل کی سال 2011-2012کی رپورٹس میں کئے گئے ہیں جن میں آڈٹ اعتراض لگاکروزارت داخلہ کے جواب مستردکیے گئے ہیں اورقراردیاگیاکہ ان دونوں ادائیگیوں کی تحقیقات کی جائیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیزرٹ رینجرزکی112 گاڑیاں بہاولپور سیکٹر میں موجود تھیں ،پنجاب رینجرزکی 35گاڑیاں اسلام آباد سیکٹر ہیڈ کوارٹرز میں موجودتھیں جبکہ چناب رینجرز کی 59 گاڑیاں سیالکوٹ میں موجود تھیں مگران کی مرمت لاہور سے کروانا ظاہر کی گئی ہے جس کاجواب جب وزارت داخلہ سے آڈیٹرجنرل نے طلب کیا تو انھوں نے کہاکہ گاڑیاں جس ورکشاپ سے مرمت کروائی گئیں اس کمپنی کا ہیڈآفس لاہور میں تھا جہاں سے بل بنواکر بھیجے گئے مگر اسے آڈیٹرجنرل نے مستردکرتے ہوئے کہاکہ یہ بالکل غلط اوررقم کی خورد برد ہے کیونکہ کوئی ایسی ورکشاپ نہیں جوٹھیک بہاولپورمیں کی جائے اور اسکابل لاہورسے ملے۔

تبصرے بند ہیں.