عراق میں متعدد بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات دارالحکومت بغداد اور شمالی عراق کے علاقوں میں ہوئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق عراقی حکومت ملک میں پرتشدد واقعات کو رکوانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ نینوا میں نامعلوم مسلح افراد نے فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے6 فوجی ہلاک ہوگئے، فوجی گاڑی اہلکاروں کو بغداد سے صوبہ نینوا کے شہر موصل لے کر جارہی تھی۔صوبہ نینوا میں ہی دیگر 2 واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مزید 2 شہری ہلاک ہوگئے۔ دریں اثنا دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں 2 بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ اور 3 نرسیں بھی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.