Latest National, International, Sports & Business News

لاہور،عید کے دوسرے روز وقفے وقفے سے بارش جاری،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں عید کے دوسرے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح ہونے والی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے تو وہیں گزشتہ ہفتے سے جاری حبس میں بھی قدرے کمی آئی ہے۔ لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.