Latest National, International, Sports & Business News

پشاور،کمرے میں گیس بھرنے سے دھماکہ،خاتون ،چار بچے زخمی

پشاور کے علاقے گلبہار میں کمرے میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے سے ایک خاتون اور چار بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حاجی رشید نامی شخص کے گھر کے کمرے کا پائپ لیک تھا جس سے گیس کمرے میں جمع ہو گئی اور ماچس جلاتے ہی زوردار دھماکہ ہو گیا۔دھماکے سے کمرے میں موجود ایک خاتون اور چار بچے بری طرح جھلس گئے۔خاتون اور بچوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امدادی دی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.