Latest National, International, Sports & Business News

سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے اضافے کا فیصلہ

بجلی کی قیمتیں بڑھتے ہی سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 68 پیسے اضافے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی ہے وزارت پانی وبجلی نے سی این جی اسٹیشنوں کیلئے بجلی کی قیمت 6 روپے 18پیسے فی یونٹ بڑھا دی ہے جس کے باعث سی این جی ایسوسی ایشن نے اوگرا سے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی۔ ملک بھر کے لئے سی این جی 2 روپے 68 پیسے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ریجن ون میں سی این جی کی قیمت اٹھہتر روپے سولہ پیسےفی کلو اور ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت انہتر روپے تینتالیس پیسے فی کلو گرام ہو جائے گی۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر جو دباؤ پڑ رہا ہے وہ اسے عوام پر منتقل کرتی جا رہی ہے۔ عوام نے بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس ملتی نہیں، اس کی قیمتیں بڑھانا مزید ظلم کے مترادف ہے۔

تبصرے بند ہیں.