بے نظیر قتل کیس میں پولیس نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کر لی۔ کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی الیاس صدیقی نے عدالت کو درخواست دی کہ سیکورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری اظہر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ضمانت پر ہے۔ پیش نہ ہونے پر ان کی غیر حاضری تصور کی جائے تاہم عدالت نے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے مشرف کے خلاف فرد جرم کے لئے بیس اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.