Latest National, International, Sports & Business News

چلاس :ایس ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اور فوج کے 3 افسر شہید

چلاس میں رونئی کے مقام پر ایس ایس پی دیامر کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اور فوج کے تین افسر شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایس ایس پی دیامر پر اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ ڈی سی ہاؤس سے اپنی گاڑی میں واپس آ رہےتھے۔ وہ چلاس میں رونئی کے مقام پر پہنچے تو اچانک نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایس پی دیامر ہلال احمد اور ان کے ہمراہ گاڑی بیٹھے ہو ئےکرنل غلام مصطفیٰ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ جبکہ کیپٹن اشفاق عزیزاور ایک اہلکار زخمی ہو گئے۔ انھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کیپٹن اشفاق عزیز نے بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ واقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.