Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ، مارگلہ کی پہاڑیوں پر کمانڈوز تعینات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اسی حوالے سے پورے شہر میں پولیس، پاک بحریہ اور فضائیہ کی ٹیموں نے مشترکہ سرچ آپریشن بھی کیا اور سرچ آپریشن کے بعد کمانڈوز کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں آئندہ دنوں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور اسی لئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پولیس، نیوی اور فضائیہ کے کمانڈوز کی 30 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے مختلف کمانڈوز کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.