ریاض: سعودی عرب كی حكومت نے مشاورت ورہنمائی كے پروگرام كے بعد القاعدہ كے 272 اركان اور ہمدردوں كو رہا كردیا ہے۔ سعودی اخبار كی رپورٹ كے مطابق وزارت داخلہ كے ترجمان نے بتایا كہ پرنس محمد بن نائب كونسلنگ سینٹر ریاض اور جدہ میں ماہرین نے القاعدہ كے ان اركان اور ہمدردوں كو مناسب رہنمائی اور مشاورت فراہم كی جس كے بعد انہیں رہا كیا گیا۔ اس عرصے كے دوران ان افراد كو اسلامی تعلیمات، پیشہ وارانہ امور، نفسیاتی اور سماجی امور كے بارے میں كورسز بھی كرائے جاتے رہے۔
تبصرے بند ہیں.