Latest National, International, Sports & Business News

لاہور ہائی کورٹ میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ چیلنج

لاہور: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ لاہور ہائی کورٹ چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ بجلی مہنگی کرنے سے پہلے سے تباہی کے دہانے پر پہنچی ہوئی ملکی صنعت بالکل تباہ ہو کر جائے گی جس سے لاکھوں مزدور بیروز گار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیاجائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کمرشل اور صنعتی صارفین کےلئے بجلی کے ٹیرف میں رواں ماہ جبکہ گھریلو صارفین کے لئے ٹیرف میں یکم اکتوبر سے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.