81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیدیا

81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا۔گیلپ پاکستان سروے

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  80 فیصد  عوام نے سیلاب کے متعلق اپنے خیالات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  رواں سال جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا ہے جب کہ 81 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دے دیا۔

 سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانی سیلاب کے باعث مالی نقصانات اور  58 فیصد کھیتوں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر شدید پریشان نظر آئے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 70 فیصد پاکستانیوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.