ایکسچینج کمپنیز سے 2 ہزار ڈالر کی خریدو فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہو گی

ایکسچینج کمپنیز سے 2 ہزار ڈالر کی خریدوفروخت صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہوگی

اسٹیٹ بینک نے نئے ضوابط بناتے ہوئے کہا  ہے کہ ایکسچینج کمپنیز سے 2 ہزار ڈالر کی خرید و فروخت اب صارف کے ذاتی اکاؤنٹ سےہو گی۔

 نئے ضوابط کے مطابق ٹرانزیکشن کی رسید پر صارف کا شناختی کارڈ نمبر دستاویز  میں درج کیا جائےگا تاہم ایکسچینج کمپنیز سے زرمبادلہ خرید و فروخت کی دیگر شرائط میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف  ریگولیٹری کارروائی کی جائے گی اور  ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کے لیے ایکسچینج کمپنیز کے ضوابط میں ترمیم کی گئی ہے، نئے ضوابط فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.