جان کیری نے کہا ہے کہ دوہزار چودہ کےبعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کے معاہدے پر افغان صدر حامد کرزئی سے اتفاق ہو گیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ جان کیری نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کو سیکورٹی معاہدے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار چودہ کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کا کردار بہت محدود ہو گا۔ امریکی فوج افغانستان کی فوج کو صرف ٹریننگ دے گی۔ امریکی اور افغان انتظامیہ میں معاہدے کے تحت دوہزار چودہ کے بعد افغانستان میں موجود امریکی فوجی اگر کسی مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.