Latest National, International, Sports & Business News

سپین: تعلیمی اصلاحات کے لیے طلبہ اور اساتذہ سڑکوں پرآ گئے

سپین میں تعلیمی اصلاحات کے لیے ہزاروں طلبہ، والدین اور اساتذہ سڑکوں پر آ گئے۔ دار الحکومت میڈرڈ میں دو سو یونیورسٹیوں سے طلبہ، اساتذہ اور والدین نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینزر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں اور فیسوں میں کمی کا اعلان کیا جائے۔ سپین میں معاشی بحران کے باعث تعلیمی بجٹ میں کٹوتیاں کی گئیں ہیں اور فیسوں میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.