11مئی کو تیر، بلا اور سائیکل تتربترہوجائیں گے ،شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 11مئی کو تیر، بلا اور سائیکل تتربترہوجائیں گے ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا فرض ہے کہ ایسے سیاستدانوں کو سیکیورٹی دے جنھیں خطرات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلا، تیراور سائیکل آپس میں ملے ہوئے ہیں، خان صاحب نے کہا تھانوازشریف کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، مگر وہ بھاگ گئے ہیں،خان صاحب !میرے چیلنج سے بھاگ گئے تھے۔رحمان ملک کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ رحمان ملک جھوٹوں کے آئی جی ہیں،دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ میں انہوں نے جھوٹ بولا تھا

تبصرے بند ہیں.