حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن نے صارفین کو پورا سال بغیر کسی تعطل کے مہنگے داموں سی این جی کی فراہمی کے لئے پلان تیار کرلیا۔ حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات میں صارفین کو بغیر کسی تعطل کے پورا سال سی این جی کی فراہمی کا پلان تیار کیا گیا ہے، مذاکرات کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے قطر سے خریدی جانے والی لیکوئی فائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) میں سے 400 ملین کیوسک گیس سی این جی سیکٹر کو فراہم کرنے کی تجویز دی، تاہم اس پلان کی منظوری کے بعد صارفین کو فی کلو سی این جی 100 سے 112 روپے میں فراہم کی جائے گی جس پر سی این جی ایسوسی ایشن نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے تیار کئے جانے والے پلان پر آئندہ سال جولائی سے عمل درآمد شروع ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.